سعودی عرب، طائف کمشنری میں پولیس مقابلہ، دہشت گردہلاک

سعودی عرب، طائف کمشنری میں پولیس مقابلہ، دہشت گردہلاک

جدہ ( بیورو رپورٹ) وزارت داخلہ کے ترمان منصور الترکی نے کہا ہے کہ طائف کمشنری کے حداد پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے والے ایک مفرور کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا گیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن پر ناکام حملے کے بعد شدت پسند پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے تھے۔ سکیورٹی اداروں نے سراغ لگانے کے لئے پہاڑی علاقے کا محاصرہ کرلیا اور دہشت گرد کا پتہ چلالیا۔ دہشت گرد سے خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تو فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی اداروں نے جوابی فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ بعدازاں تفتیش سے معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والے کا نام محمد حزام المالکی ہے۔ وہ سکیورٹی اداروں کو پہلے ہی مطلوب تھا۔ یہ القریع تھانے پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ مفرور دہشت گرد کا سراغ لگانے کے لئے علاقے کے لوگوں نے بڑا تعاون کیا۔

مزید : علاقائی


loading...