پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی پر کامیابی حاصل کرے گی،مشیرصدر آزاد کشمیر

پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی پر کامیابی حاصل کرے گی،مشیرصدر آزاد کشمیر

جدہ (بیورو رپورٹ) صدر آزاد کشمیر کے مشیر اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والے سردار عنایت اللہ عارف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے 5 سالہ دور میں اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں، تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی۔ آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز اور جامعات پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے ۔ 5 سالہ دور میں جو منصوبے دئیے وہ تاریخ کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزراء کی طرف سے جو زبان استعمال کی گئی وہ نامناسب ہے کسی کو گلگت بلتستان کی طرح انتخابی ڈرامہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے بیرون ملک کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور ایسے لوگوں کو کامیاب کروائیں جو تحریک آزادی کشمیر کے لئے کام کریں۔

مزید : علاقائی


loading...