ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں پر تحفظات کا آغاز کر دیا

ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں پر تحفظات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈآف ریونیو نے آف شور کمپنیوں پر تحقیقات شروع کردیں جبکہ افسران کا کہنا ہے کہ دو ہزار دس سے پرانا انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کا ڈیٹا قانونی طور پر جمع نہیں کرسکتے۔ ایف بی آرآف شور کمپنیز کے مالکان کا ڈیٹا اور ٹیکس تفصیلات اکٹھا کر رہا ہے اور ان کے گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون2010ء سے پرانا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیتا ، اب تک جن مالکان کا ڈیٹا جمع ہوا ہے وہ نائن الیون سے بھی پہلے کے ہیں۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو اس سلسلے میں گزشتہ پانچ سال کی ٹیکس تفصیلات اکٹھا کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے بھی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...