وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے

وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف آج سے تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم توانائی کے منصوبے کاسا 1000 کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج سے تاجکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف معاون خصوصی ‘ طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورے میں تاجکستان کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماء اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کاسا 1000 منصوبے کے تحت کرغستان اور تاجکستان سے گرمیوں میں 1300 میگاواٹ بجلی درآمد ہوگی۔ صوبے سے پاکستان کو 1000 اور افغانستان کو 300 میگاواٹ بجلی ملے گی۔ کاسا منصوبہ 2018 ء میں مکمل ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -