علی حیدر گیلانی کو تحریک طالبان پاکستان کے شہریار مسعود دھڑے نے اغواء کیا ،رحیم اللہ یوسفزئی

علی حیدر گیلانی کو تحریک طالبان پاکستان کے شہریار مسعود دھڑے نے اغواء کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو ملتان سے تحریک طالبان پاکستان کے شہریار مسعود کے گروہ نے اغواء کی اور انہیں پہلے جنوبی وزیرستان میں رکھا اور بعد میں افغانستان منتقل کیاگیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی کا کہناتھا کہ علی حیدر گیلانی کو اغواء کے بعد پہلے جنوبی وزیرستان میں رکھا گیا اور جب وہاں فوجی کاروائی ہو تو انہیں افغانستان منتقل کر دیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ القاعدہ سے جڑے ہوئے پاکستانی طالبان شہریار مسعود کے گروہ نے یہ کارروائی کی تھی ،القاعدہ نے انہیں کہا کہ آپ اپنے جو مطالبات منوانا چاہتے ہیں وہ منوائیں لیکن ہمارا ایک مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت کی تحویل میں اس وقت 6عرب ہیں ان کی رہائی کروائی جائے ،جن میں دو مرد ،دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔شہریار مسعود کے دھڑے نے علی حیدر گیلانی کی رہائی کیلئے چار ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا جس کو بعد میں کم کرکے تین ارب کر دیا گیا لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے ان کا کوئی مطالبہ پور ا نہیں کیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -