بیٹے کی بازیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا،یوسف رضاگیلانی

بیٹے کی بازیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا،یوسف رضاگیلانی

باغ (آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خوشی سے پھولے نہیں سماں رہا کہ میرا بیٹا علی حیدر گیلانی بازیاب ہوگیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا نظریہ اور مشن ہے جس کو ختم نہیں کیا جاسکتا ، کشمیر ی شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا باغ آزاد کشمیر پی پی کے جلسے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا اتنا بڑا استقبال کیا میرے عزیز دوستوں کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے کشمیر وہ علاقہ جو پاکستان پیپلز پارٹی بننے کی بنیاد ہے اور ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے اخلاقی ، سیاسی تمام تر جو ہماری تمایت ہے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیلئے ہے آج کشمیر کا یہ تاریخی مقام قلعہ آباد تھا حریت پسندوں کو اس وقت کے سامراجوں نے شہید کیا انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں کو ان کے مشن کوئی ختم نہیں کرسکتا کشمیری عوام کا خون کسی صورت میں رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیر کے غازیوں اور ان کی موجودگی میں کشمیر انشاء اللہ آزاد ہوگا یہ پاکستان کی کامیابی ہوگی اور پاکستان پیپلز پارٹی آپ کی ترقی کیلئے کام کرے گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...