علی حیدر کی بازیابی ضرب عضب کی کامیابی ہے،گیلانی برادران

علی حیدر کی بازیابی ضرب عضب کی کامیابی ہے،گیلانی برادران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (این این آئی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبد القادر گیلانی نے کہاہے کہ علی حیدر گیلانی تین سال بعد بازیاب ہوئے ہیں ٗ آنکھیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر گیلانی نے کہا کہ علی حیدر 3سال بعد بازیاب ہوئے ہیں بازیابی کی خبر بڑی خوشخبری ہے۔عبد القادر گیلانی نے کہا کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ٗان کی بازیابی ضرب عضب کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی رہائی میں تعاون کرنے پر وہ پاکستانی اور افغان حکام کے شکر گزار ہیں۔علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ ہمیں پارٹی اختلافات چھوڑ کر اکٹھے ہونا چاہئے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید :

صفحہ اول -