’’را ‘‘سے فنڈنگ لے رہے ہو تے تو ہمیں وزارتیں نہ ملتیں،ایم کیوایم
سکھر(آن لائن) ایم کیوایم نے مصطفی ٰ کمال کی جانب سے لگا ئے گئے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ اگر را سے فنڈنگ لے رہے ہو تے تو نہ وزارتیں ملتی اور نہ کوئی وزیر اعظم اور وزراء ہما رے پاس کبھی آتے وہ خود بھی تو بیس سال تک رہے ہیں تو پھر چپ کیوں رہے تفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے ارکان سندھ اسمبلی سلیم بندھانی اور دیوان چند چاولہ کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر الطاف حسین کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ناور چند نا عاقبت اندیش اپنے آقاؤں کے اشارے پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس سے نفرت پھیل رہی ہے ۔