کراچی، سوک سینٹر پرنیب کاچھاپہ،ریکارڈقبضہ میں لے لیا

کراچی، سوک سینٹر پرنیب کاچھاپہ،ریکارڈقبضہ میں لے لیا

کراچی( صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سوک سینٹر پر رینجرز کے ہمراہ چھاپہ مارا اور اس دوران کے ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے متعدد فائلیں تحویل میں لے لیں۔ نیب حکام نے سوک سینٹر میں چھاپہ مارا جہاں مختلف دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے کے ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور فائلوں کی چھان پھٹک کی ، اس دوران حکام نے متعدد فائلیں بھی تحویل میں لے لیں۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے شہر میں چائنا کٹنگ اور دیگر غیر قانونی الاٹمنٹس کی تحقیقات کے لیے فائلیں تحویل میں لی ہیں جب کہ اس دوران لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوک سینٹر میں کارروائی کے لیے نیب حکام کی جانب سے رینجرز کی بھی مدد لی گئی اور اس دوران رینجرز نے سوک سینٹر کا مکمل گھیرا کیے رکھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...