عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے ، شہزاد بٹ

عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے ، شہزاد بٹ
عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے ، شہزاد بٹ

  


جوہانسبرگ (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے نائب صدر شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے ہیں،عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آ گئی ہیں، وہ ان کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار کرسیاں بھرنے کیلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے۔روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد بٹ نے کہا کہ مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران اپنا آپ بھول جاتے ہیں۔ عمران خان خیبرپختونخوا کے جس احتساب کی مثال دے رہے ہیں اس احتساب کمیشن کا ڈی جی خود انصاف مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھاتے تو آج بڑے میدان کی جگہ تنگ چوراہوں پر جلسے نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں کا جلسہ دن کی روشنی میں ہوا تھا، عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لئے رات کا سہارا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کر کے انتخابی جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو تین سالوں میں نیا پختونخوا نظر نہیں آیا۔ عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے۔

مزید : عالمی منظر


loading...