اسلامی رواداری کے پیغام کو اجاگر کریں،انڈونیشین صدر

اسلامی رواداری کے پیغام کو اجاگر کریں،انڈونیشین صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کلا نے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام کے رواداری کے پیغام کو اجاگر کریں تاکہ مذہب کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی اسکالرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کو روکنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کا کردار کلیدی ہے۔ اجلاس میں دنیا بھر سے اسلامی مبلغین شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کو اسلامی انتہا پسندی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -