فرانس،خواتین ارکان پارلیمنٹ کوجنسی ہراساں کرنے والے ڈپٹی اسپیکرمستعفی

فرانس،خواتین ارکان پارلیمنٹ کوجنسی ہراساں کرنے والے ڈپٹی اسپیکرمستعفی

پیرس (این این آئی)فرانس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر جن پر خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا الزام تھا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔الزامات کے سامنے آنے کے بعد پارلیمنٹ کے صدر نے ڈینس بوپین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ڈینس پر الزام لگانے والی ایک رکن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے ان کے ساتھ دست درازی کی تھی اور زبردستی انھیں بوسہ دینے کی کوشش کی تھی۔دیگر خواتین کے بقول انھیں ڈینس نے فحاش پیغامات بھیجے تھے اور ان کے سامنے فحش حرکات کی تھیں۔خواتین نے ڈپٹی سپیکر پر انھیں جنسی طور پر حراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔خیال رہے کہ ڈینس پر لگنے والے کچھ الزامات 15 سال پرانے ہیں۔ڈپٹی سپیکر پر الزامات لگانے والی تمام خواتین کا تعلق ان کی سابقہ جماعت گرین پارٹی سے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواتین اراکین پارلیمنٹ نے بتایا کہ ڈپٹی سپیکر ڈینس بوپین نے ایک خاتون رکن کو نا مناسب طریقے سے ہاتھ لگایا تھا جبکہ کئی دیگر خواتین اراکین کو انھوں نے فحاش پیغامات بھیجے تھے۔ڈینس بوپین کے وکیل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان کے موکل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ان خواتین کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کریں۔

مزید : عالمی منظر


loading...