پنجاب کر پشن کا گڑ ھ بن چکا ہے، رہنما پاکستان تحریک انصاف

پنجاب کر پشن کا گڑ ھ بن چکا ہے، رہنما پاکستان تحریک انصاف
پنجاب کر پشن کا گڑ ھ بن چکا ہے، رہنما پاکستان تحریک انصاف

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک حماد نے کہا ہے کہ عوام بھوک سے مر رہی ہے اور شریف برادران قو می خزانے سے کروڑں روپے اپنے محلات کی تزئین و آرائش پر خر چ کر رہے ہیں،پنجاب کر پشن کا گڑ ھ بن چکا ہے،روز نامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حماد نے کہا کہ تحریک انصاف غر یب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ ر ہی ہے ،پاکستانی عوام کر پٹ اور بد دیانت لیٹرے حکمرانوں سے نجات کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں، پارٹی رہنما اور کارکنا ن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا نے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آبا د کا جلسہ تاریخی ہو گا اور عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا ہو اسمندر حکمرانوں کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہو گا ،شریف خاندان کو ملک کی بجائے ذاتی مفادات عزیز ہیں اور وہ اپنی لوٹی ہو ئی دولت کو بچا نے میں مصروف ہیں،(ن) لیگ کی حکومت پہلے دن سے ہی فرسودہ نظام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں، آزاداحتساب سیل کی راہ میں بھی شریف خاندان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیوں کہ انہیںیہ معلوم ہیں کہ جس دن ملک میں کڑا احتساب ہو ا تو ااُسی دن شریف خاندان اور ان کے درباری جیل میں ہو ں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...