غزہ میں سرنگوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے،نیتن یاہو

غزہ میں سرنگوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے،نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں حماس کی مبینہ زیر زمین سرنگوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔انھوں کابینہ کے اجلاس کے آغاز سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''اسرائیل جنوب میں سرنگوں کا سراغ لگانے اور اس خطرے سے بچنے کے لیے ضروری کارروائی جاری رکھے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے لیکن سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں ضروری اقدامات سے روکا بھی نہیں جاسکتا۔اسرائیل اورحماس کے درمیان گذشتہ 4 روز سے کشیدگی پائی جارہی ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں اور حماس کی سکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں ہفتے کے روز حماس کی دو تنصیبات پر فضائی حملے کیے اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملے غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...