نواز شریف2018میں روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے، محسن عباس

نواز شریف2018میں روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے، محسن عباس

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کی عوامی و سماجی شخصیت سید محسن عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف2018میں قوم کو ایک روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے، محنت سے بنائی گئی ساکھ کوئی نہیں چھین سکتا اور مسلم لیگ ن نے اپنی ساکھ محنت سے بنائی ہے اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں۔روز نامہ پاکستان سے او آر ٹامبو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سید محسن عباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی ساکھ محنت سے بنائی ہے اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ،انشاء اللہ ثابت کریں گے کہ عوام کی طاقت کا فیصلہ درست تھا ۔انہوں نے کہا کہ 2013کی نسبت 2016کا پاکستان زیادہ پر امن اور زیادہ محفوظ ہے کیونکہ حکومت نے وطن عزیز کو پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، جو ریاست اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دیتی ہے وہ درحقیقت اپنے عوام کو شاندار مستقبل دیتی ہے گذشتہ 65برس میں ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اس قدر اضافہ نہیں ہوا جس قدر اس حکومت کے حالیہ عرصہ میں بجلی کے پیداواری منصوبوں کی تکمیل سے ملکی سسٹم میں بجلی کی پیداوار ہو گی ،سید محسن عباس نے مزید کہا کہ نواز شریف حکومت نے بجلی کے جو منصوبے شروع کیے ان کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر2018میں بجلی کی پیداوار میں13ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ۔ ملکی پالیسیوں کے تسلسل کی بدولت سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے مسلم لیگ ن نے وفاق کی حیثیت سے خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کی بدولت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے توسط سے خیبر پختونخوا پہلے سے پر امن ہوا ۔اس موقع پر سید علی عباس،سید علی حیدر شیرازی بھی موجود تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...