وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے اپنے بچوں کی طرف سے بلی کا تحفہ

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے اپنے بچوں کی طرف سے بلی کا تحفہ

ایکواڈور(آن لائن)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو اپنے بچوں کی طرف سے بلی کا تحفہ دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی لیکس کی بانی جولیئن اسانج گزشتہ تقریباً چار سال سے ایکواڈور کے سفارت خانے میں رہ رہے ہیں اور اب انھیں بلی کے بچے کی صورت میں ایک نیا ساتھی مل گیا ہے۔بلی کا یہ تحفہ ان کے بچوں کی جانب سے دیا گیا ہے۔ اس کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اکاؤنٹ EmbassyCat@ کے نام سے موجود ہے۔جولیئن اسانڑ نے 2012 میں لندن میں موجود ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی تاکہ وہ سویڈن کے حوالے نہ کیے جا سکیں۔ سویڈن میں ان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ اگر وہ یہاں سے گئے تو انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا جہاں ان پر مقدمہ چل سکتا ہے۔جولیئن اسانڑ اس وقت عالمی خبروں کا مرکز بنے تھے جب ان کی ویب سائٹ وکی لیکس نے دنیا بھر کی اہم شخصیات کی خفیہ دستاویزات افشا کی گئی تھیں، جن میں امریکہ کی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔

ایمبیسی کیٹ‘ اکاؤنٹ سے قبل بھی کئی پالتو جانوروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ موجود ہیں، جن میں امریکی محکمہ خارجہ، برطانوی سیکریٹری خارجہ فلپ ہمنڈ کے پالتو جانوروں اور برطانوی دفتر خارجہ کی بلی پالمرسٹن شامل ہیں۔جولیئن اسانڑ کی بلی کے اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ پالمرسٹن کو بھیجا گیا جو شیکسپیئر کے ڈرامے ہینری ششم حصہ دوئم کا ایک مکالمہ تھا۔چھوٹے جانور جب دانت نکالتے ہیں تو کوئی توجہ نہیں دیتا، لیکن عظیم آدمی کانپنے لگتے ہیں جب شیر دھاڑتا ہے۔پالمرسٹن جو ٹوئٹر پر DiploMog@ کے نام سے ہے، تاحال اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...