امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے داعش کے اہم رہنما کی 3 ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق

امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے داعش کے اہم رہنما کی 3 ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے تصدیق کی ہے کہ اتحادیوں کے فضائی حملے میں شدت پسند گروپ داعش کا ایک اہم رہنما 3 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے کہا ہے کہ عراق کے علاقے رتبہ میں 6 مئی کو ہونے والے اس حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں صوبہ الانبار کے لیے داعش کا کمانڈر ابو وہیب اپنے ساتھیوں سمیت سوار تھا۔انہوں نے ابو وہیب کی ہلاکت کو انتہا پسند تحریک کو ختم کرنے کے لیے عراقی حکومت اور امریکی زیر اتحاد کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

مزید :

عالمی منظر -