بھارت میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

بھارت میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کر دی ،تاہم ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث بھارتی ایئر لائن کی پرواز نے بھوپال ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کر دی تاہم ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ۔بھارتی ایئر لائن کی پرواز دہلی سے کوچی جا رہی تھی کہ تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور صورت حال سے آگاہ کیا جس پر کنٹرول ٹاور سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کا کہا گیا ۔تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی لینڈنگ کے دوران طیارے کو کوئی نقصان پہنچا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...