32سالہ شخص نے رقم کی پریشانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

32سالہ شخص نے رقم کی پریشانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

لاہور(وقائع نگار) سول لائن کے علاقہ میں 32سالہ شخص نے رقم کی پریشانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی ،پولیس نے متوفی کی لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 32سالہ محمد عظیم آواری ہوٹل کی پچھلی جانب رہائش پذیر اور عدالت میں نائب قاصد کے طور پر کام کرتا تھا ۔اس نے چند دنوں قبل اپنے ساتھی عملہ کی تنخواہوں کی رقم جو کہ 62ہزار بتائی جاتی ہے ،بنک سے نکلوا کر جوئے میں ہار دی جس کی وجہ سے عدالتی حکام کی جانب سے اس کو دو روز میں رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور وہ نہایت پریشان رہتا تھا ۔اسی پریشانی میں اس نے گزشتہ روز اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...