صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دار الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی عمر سلیم کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 4لاکھ 95ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مسلم ٹاؤن میں واجد سے 90ہزار،ساندہ میں منورسے 75ہزار،نواں کوٹ میں اختر بٹ سے 40ہزار،سبزہ زار میں مبشر سے 65ہزار،مصطفی آباد میں رمیز سے 35ہزار،نواب ٹاؤن میں آصف سے 48ہزار،نشتر کالونی میں عامر،فیکٹری ایریا میں امن اور کاہنہ میں فیاض میں سے پچاس پچاس ہزار اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا ۔علاوہ ازیں شالیمار میں انور،ٹاؤن شپ میں جنید،غازی آباد میں جاویدکی گاڑیاں اور اسلام پو رہ میں عمر،شاہدرہ میں ا حسن،لوئرمال میں نغمان،نیو انارکلی میں سہیل ،سندر میں زاہد،جوہرٹاؤن میں سہیل،ساندہ میں عظیم،نواں کوٹ میں گلزار،مغل پو رہ میں اشرف اور پرانی انارکلی میں روف کی مو ٹرسائیکل چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...