پیرو فورس کے اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم نے جر م کا اعترا ف کر لیا

پیرو فورس کے اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم نے جر م کا اعترا ف کر لیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) پیرو فورس کے اہلکار عرفان کو قتل کرنے والے ملزم نے دورا ن تفتیش جر م کا اعترا ف کر لیا جبکہ ملزم کو کا کہنا تھا کہ عرفا ن اسکی دکا ن پر مفت شیوکرواتا تھا جس سے وہ تنگ تھا ۔ پو لیس کے مطا بق پیرو فورس کے اہلکار عرفان کو قتل کرنے والے حجام شہزاد کو پولیس نے ایک ہفتہ قبل گرفتار کرلیا تھا۔ملزم شہزاد نے دورا ن تفتیش بتا یا کہ مقتو ل اسکی د کا ن میں مفت شیو کروا تا تھا اور اسے تنگ بھی کرتا تھا جس سے اسکا کا م متا ثر ہو ر ہا تھا۔ وقوعہ کے روز بھی عرفا ن شیو بنوانے آیا اور دوسرے گا ہکو ں سے تلخ کلا می کر نے لگا جس پر اس نے قینچیوں کے وار کر کے قتل کردیا ۔واضح ر ہے کہ قتل کے ملزم کو کاہنہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، ملزم نے10روز قبل قینچیوں کے وار کر کے عرفان کو قتل کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...