دوست کے ہا تھوں قتل ہو نے طا لب علم کوسپرد خا ک کردیا گیا

دوست کے ہا تھوں قتل ہو نے طا لب علم کوسپرد خا ک کردیا گیا
 دوست کے ہا تھوں قتل ہو نے طا لب علم کوسپرد خا ک کردیا گیا

  


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) ملت پارک میں معمولی تلخ کلامی پر دوست کے ہا تھوں قتل ہو نے طا لب علم کی نعش پولیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا، اس موقع پر ہرآنکھ اشک با ر تھی، والد ین بچے کی نعش سے لپٹ کر روتے ر ہے ۔ بعدازا ں مقتو ل کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔پو لیس تا حا ل کمسن ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق غزا لی سٹر یٹ اتحاد کالونی ملت پارک کا ر ہا ئشی چودہ سالہ نعمان دوروز قبل شام کو پڑھنے کے لئے مقامی اکیڈمی گیا، جہاں اس کے ہم جماعت تیرہ سالہ سیف علی کے ساتھ معمولی جھگڑے پر اس نے اپنے چھوٹے بھائی کو ساتھ ملاکر نعمان کا گلا اس بری طرح دبایا کہ اس کی سانس کی ڈوری ٹوٹ گئی۔چودہ سالہ نعمان چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، باپ ویگن ڈرائیور اور بیمار رہتا ہے،چھوٹی بہنیں بھائی کی جدائی کے غم میں نڈھال ہیں۔کمسن قاتل تو بھاگ گیا لیکن پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ اس حوالے سے انچا ر ج انو یسٹی گیشن ملت پارک الفت کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتا ر ی کے لئے چھا پے ما رے جا ر ہے ہیں جبکہ گھرو الے تا لے لگا کر فرا ر ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...