آپریشنل ضروریات ،بین الاقوامی معیار کے تربیتی کورسز کیلئے سیمینار ز کا انعقاد

آپریشنل ضروریات ،بین الاقوامی معیار کے تربیتی کورسز کیلئے سیمینار ز کا ...

لاہور(وقائع نگار)آپریشنل ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تربیتی کورسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تیسرے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ صدارت ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے کی جبکہ میٹنگ میں رجسٹرار ڈاکٹر فرحان خالد، ریجنل ایمرجنسی افسران بشمول میاں رفعت ضیاء اور ڈاکٹر ظفر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ) فہم احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس)ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نعیم مختار، ڈپٹی ڈائریکٹر (ریپئر اینڈ مینٹی نینس)انجینئر عرفان نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) ایاز اسلم،ضلعی ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی عبدالرحمان، ضلعی ایمرجنسی آفیسررحیم یار خان ڈاکٹر عبدالستا ر بابر اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ سیمینار کے آغاز میں ضلعی ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ سید کمال عابد نے بنیادی ایمرجنسی تربیتی کورس پر تفصیلی بریفنگ دی، بعد ازاں ضلعی ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان نے مری میں

ماؤنٹین ریسکیو ٹریننگ پر تربیتی کورس کے جائزے اور ضروریات جبکہ ضلعی ایمرجنسی آفیسر رحیم یار خان نے صنعتوں اور دیگر آرگنائزیشن کے لئے کورسز /شارٹ کورسز کے اجراء پر تفصیلی بریفنگ اور تجاویز دیں۔ بریگیڈئیر امیر حمزہ نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے معیار کا اندازہ بہترین ایمرجنسی آپریشنز کی صورت میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے کہا کہ ریسکیورز کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں باہمی تعاون اور مل جل کر کاوشیں کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز نے آج باہمی مشاورت سے کورسز کو حتمی شکل دی ہے جو کامیابی کی طرف ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی نے تمام ریسکیورز کے لئے بین الاقوامی سطح پر رائج بہتر ین طریقہِ کار، تکنیکی ترقی، عملی تجربات اورایمرجنسی صارفین کے تجربات کی روشنی میں یہ کورسز ترتیب دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مری میں تربیتی سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا اور پہلا بیج یکم جولائی سے مری بھیجا جائے گا۔

اپنے اختتامی کلمات میں ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)بریگیڈئیر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادیا کیا اور کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس تربیت کے معیارکو بڑھانے کے لئے ہر قسم کی معاونت کرے گی ۔

مزید : علاقائی


loading...