ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات نے4ملازمین کی اپیلیں خارج، 10 کونوکری پر بحال کر دیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات نے4ملازمین کی اپیلیں خارج، 10 کونوکری پر بحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات لاہور ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے اور کورس سے غیر حاضرہونے پر نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے4ملازمین بلال طفیل ،نواز ،الطاف اور شاہد مسیح کی اپیلیں خارج کر دیں جبکہ 10 ملازمین ناصر ، ظہیر، ارسلان، عابد،ساجد،افضل،عرفان،زاہد،عمران اور طارق کوسالانہ ترقی بند کی سزا دے کر نوکری پر بحال کر دیاگیا نیز یہ احکامات صادر کیے کہ ڈیوٹی کے دوران رشوت لینے والے، غفلت اورکوتاہی برتنے والے ملازمین کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -