ریواز گارڈن، ڈولفن فورس نے موبائل چور کو گرفتار کر لیا

ریواز گارڈن، ڈولفن فورس نے موبائل چور کو گرفتار کر لیا

لاہور(وقائع نگار) ریواز گارڈن کے علاقہ سے ڈولفن فورس نے موبائل چور کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ریواز گارڈن کے علاقہ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو ایک دکان میں چوری کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے چور کو فرار ہوتے ہوئے پکڑ لیا ۔چور کا نام محمد اکمل بتایا جاتا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...