کمسن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کیلئے 7روزہ آگاہی مہم کا آخری روز

کمسن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کیلئے 7روزہ آگاہی مہم کا آخری روز

لاہور ( کر ائم رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے 7روزہ آگاہی مہم کے آخری روزالحمراء چوک میں کیمپ کا وزٹ کیا ،سی ٹی او کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی سہولت کیلئے کیمپ میں موبائل لرنروین بھی موجود تھی جہاں چار سو سے زائد لوگوں نے لرنر پرمٹ بنوائے۔ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے قائم کیے گئے شعور بیداری کیمپ کے آخری روز بھی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور شہر بھر میں وارڈنز نے لوگوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے،لوگوں کو ایجوکیٹ کیا۔آج11 مئی سے کمسن ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گاجبکہ بغیر لائسنس ،غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ اور ون ویلرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اس سلسلے میں والدین کے تعاون سے ہی مثبت نتائج متوقع ہیں۔انہوں نے ایس پیز، ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خصوصاً بغیر لائسنس ،غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ اور ویلرز کے خلاف بلا امتیاز بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہریوں کی شمولیت اور جذبہ قابل تحسین وے شہری دوران سفر اپنا اخلاقی کردار اداکرتے ہوئے دوسروں کو بھی ایجوکیٹ کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : علاقائی


loading...