شاہدرہ ، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی

شاہدرہ ، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر 4 گھنٹوں کی محنت سے قابو پا لیا ۔البتہ اس دوران فیکٹری میں کام کرنے والے محمدوقار ،نواز اور قمر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے محمد وقار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...