پنجاب :593ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق ،493شدید زخمی ہو گئے

پنجاب :593ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق ،493شدید زخمی ہو گئے

لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز593ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں493افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ228افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 267 ڈرائیور19کم عمرڈرائیور،348مسافراور115پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ95ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت103متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ34 حادثات میں31متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل730متاثرین میں574مرد اور156خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں477موٹر سائیکلز،83آٹو رکشے،60موٹر کاریں،45مسافربسیں،20ٹرک اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...