الٹا لٹکا نے والے سب انسپکٹرسمیت 4 پولیس اہلکاروں کوجیل بھجوا دیاگیا

الٹا لٹکا نے والے سب انسپکٹرسمیت 4 پولیس اہلکاروں کوجیل بھجوا دیاگیا

لاہور (وقائع نگار ) 3 روز قبل شالیمار تھانے میں انویسٹی گیشن پولیس نے فراز مسیح اور ڈویا مسیح کو الٹا لٹکا کر تشدد کر نے والے سب انسپکٹر حماد بٹ سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو گزشتہ روز جیل بھجوا دیا ۔ ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ اور انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ نے مقدمہ میں نا مزد پولیس اہلکاروں کے بیانات تحریر کر کے انہیں گزشتہ روز جیل بھجوایا ، جبکہ تفتیشی آفیسر سے معلوم ہواہے کہ ملزم کئی ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے تھے ،ان سے لاکھوں روپے کی بر آمد گی بھی ہو چکی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن حماد بٹ نے اپنی کار کردگی کے چکر میں مزید وارداتوں کا انکشاف کر انے کے لئے الٹا لٹکا دیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...