شام میں فریقین پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالیں گے: جان کیری

شام میں فریقین پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالیں گے: جان کیری

پیرس(آن لائن)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ واشنگٹن، ماسکو اور تہران شامی باغیوں اور فوج پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گے،روس شامی حکومت کو گنجان آبادی والے شہری علاقوں پر پروازیں کم کرنے کا پابند کرے گا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جرمنی، فرانس، ترکی، سعودی عرب، قطر اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے شام کی صورتحال پر ہوئے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جان کیری نے کہ روس شامی حکومت کو گنجان آبادی والے شہری علاقوں پر پروازیں کم کرنے کا پابند کرے گا تاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت شہریوں کو خوراک اور دوسری امداد مہیا کی جا سکے۔ دوسری جانب شامی سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ فوجی قیادت نے جنگ بندی میں اڑتالیس گھنٹے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...