یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے: عرب اتحاد

یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے: عرب اتحاد

صنعاء(آن لائن)عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کی حدود سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل کا حملہ کھلی جارحیت ہے ،اس جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا ۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل مملکت میں ایک غیرآباد علاقے میں گر کر پھٹا ہے جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق یمن سے میزائل حملے کے بعد سعودی عرب کی مسلح افواج نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یمن سے سعودی عرب میں میزائل حملے کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے حوثی باغیوں اور مں حرف صدر عبداللہ صالح کو اس واقعے کا ذمہ دارقرار دیا۔ یہ میزائل حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اتحادی ممالک عالمی برادری یمن میں قیام امن کے لیے کوشاں ہیاور کویت کی میزبانی میں مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب یمنی حکومت نے باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شدت پسند باغیوں کے خلاف زمان ومکان کی قید سے آزاد ہو کر کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی سختی سے روک تھام کی ضرورت ہے۔حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثی باغیوں کو یمن میں انارکی پھیلانے اورامن بات چیت اور ملک استحکام کو داؤ پر لگانے کی سازشوں کی سختی سے روک تھام کرائے۔

مزید : عالمی منظر


loading...