صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی ، مختلف حادثات میں 5افراد شدید زخمی

صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی ، مختلف حادثات میں 5افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز آنے والی تیز آندھی میں مختلف حادثات میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق رات گئے آنے والے تیز طوفان کی وجہ سے مزنگ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکڑا گئے جس کی وجہ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ سمن آباد کے علاقہ میں بجلی کے تار گرنے سے ایک شخص بری طرح جھلس گیا ۔اسی طرح سے شادباغ کے علاقہ میں ہولڈنگ بورڈ ٹوٹ کر گرنے سے 28سالہ شعیب اس کی زد مین آ کر شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

تیز آندھی

مزید : صفحہ آخر


loading...