بھاٹی چوک کے قریب سے 2 مبینہ دہشتگر د گرفتار، دھماکہ خیز مواد بر آمد

بھاٹی چوک کے قریب سے 2 مبینہ دہشتگر د گرفتار، دھماکہ خیز مواد بر آمد

لاہور (وقائع نگار )سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگر دوں کو گرفتار کر لیا ،ذرائع کے مطابق بھاٹی چوک کے قریب سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے توصیف احمد اور محمد یاسر کو گرفتار کر تے ہوئے ، 2 دہشتگر دوں کے قبضے سے الیکٹرونک سر کٹ اور 800 گر ام دھماکہ خیز مواد بر آمد بھی کر لیا ،جبکہ مبینہ دہشتگر دوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 دہشتگر دوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...