اسحاق ڈار کی زیر صدارت پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس،چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے طریقہ کار اور اہلیت تبدیل کرنے کی منظوری

اسحاق ڈار کی زیر صدارت پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس،چیف الیکشن ...

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے طریقہ کار اور اہلیت تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے ٹیکنو کریٹ اور ریٹائرڈ سرکاری افسر بھی چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن کا رکن بن سکتے ہیں، اجلاس کا مین ایجنڈا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی تھا ،کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کمیشن کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی 10جون کو الیکشن کمیشن کے چارون ارکان ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اس سے قبل آئین میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا تاکہ نئے طریقہ کار کے تحت نئے ارکان کی تقرری ہو سکے۔

منظوری

مزید : صفحہ آخر


loading...