05 ایس پیز اور08ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے

05 ایس پیز اور08ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے05 ایس پیز اور08ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ محمد رمضان احمد خان کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر،تقرری کی منتظر ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ کو ایس پی سیکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب لاہور،ایس پی سیکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب لاہور محبوب اسلم کو ایس پی ٹیکنیکلEDS/ سپیشل برانچ پنجاب لاہور،ایس پی ٹیکنیکلEDS/ سپیشل برانچ پنجاب لاہور احمد ناصر عزیز ورک کوایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور،ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور طلعت علی خان کو ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظرڈی ایس پی لیاقت علی کو ڈی ایس پی سیکیورٹی ڈویژن XI- رائیونڈ کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظرڈی ایس پی محمد اکرم کو ڈی ایس پی سیکیورٹی ڈویژن XII- رائیونڈ کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی اوسانگلہ ، ننکانہ صاحب ڈی ایس پی محمد نواز سیال کو ایس ڈی پی اوجڑانوالہ، فیصل آباد، ایس ڈی پی اوجڑانوالہ، فیصل آبادڈی ایس پی اختر علی کوایس ڈی پی اوسانگلہ ، ننکانہ صاحب،تقرری کے منتظرڈی ایس پی عمران رزاق کو ایس ڈی پی او سٹی مظفرگڑھ،تقرری کے منتظرڈی ایس پی محمد زبیر خان کوسپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظرڈی ایس پی عمر حیات کوسپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پرجبکہ ایس ڈی پی او سٹی مظفرگڑھ ڈی ایس پی عمران مشتاق ملک کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...