پاناماپیپرز میں شامل تمام افراد کو تحقیقات کی یکساں کسوٹی پر پرکھا جائے، شاہ محمود قریشی

پاناماپیپرز میں شامل تمام افراد کو تحقیقات کی یکساں کسوٹی پر پرکھا جائے، شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے ، مطالبہ ہے کہ پاناماپیپرز میں شامل تمام افراد کو تحقیقات کی یکساں کسوٹی پر پرکھا جائے۔حکومت نے پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔لاہور میں ٹیکس بار زکے عہدیداروں سے پانامالیکس کے معاملے پر مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کسی بھی کوشش کی حمائت کرتی رہے گی اسی لئے کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جس ایوان نے وزیر اعظم کو منتخب کیا وزیر اعظم اسی کے سامنے خود کو جواب دہ نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اسمبلی میں نہ آنے تک اپوزیشن ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے اعلان پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز تو مسترد کئے مگر اپنے اتحادیوں کے ٹی او آرز تک غور کرنا پسند نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں رہنے والے بڑے طبقہ کے چند افراد نے بڑا ڈاکہ مارا،کرپشن سے لوٹی گئی دولت آف شور کمپنیوں میں لگا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔اسحق ڈار 3 جون کو چوتھاناکام بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں جو حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی رضا گیلانی کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی،تقریب سے لاہور ٹیکس بار کے صدر فرحان شہزاد نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -