وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر ز سے چیک لسٹ لینے کی تاریخ میں توسیع کا گرین سگنل دے دیا

وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر ز سے چیک لسٹ لینے کی تاریخ میں توسیع کا گرین ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج 2016ء پرائیوئٹ سکیم کے حج آرگنائزر ز سے چیک لسٹ لینے کی تاریخ میں توسیع کا گرین سگنل دے دیا ’’ہوپ‘‘ نے سٹیٹ بنک کا لیٹر نہ ملنے کی وجہ سے آخری تاریخ 10مئی سے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔وزارت نے کاغذات ملنے کی صورت میں فوری جمع کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے ساتھ ہی شرط عائد کر دی ہے کہ SECPاور FBRکے کاغذات کے علاوہ حج 2015ء کے پیکیج کا سروے فارم حج 2016ء کا پرپوز حج پیکیج کی تفصیل سٹیٹ بنک کا NOCجمع کرانا ضروری ہو گا۔ آخری تاریخ تک جمع نہ کرانے والوں کو بکنگ کے لیے آفر لیٹر جاری نہیں ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...