وزارت مذہبی امور کاحج2015ء کا بریک اپ پر مبنی سروے فارم اور اخراجات کی اصل رسیدیں فراہم کرنے کا مطالبہ

وزارت مذہبی امور کاحج2015ء کا بریک اپ پر مبنی سروے فارم اور اخراجات کی اصل ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سپریم کورٹ کا فیصلہ پرائیویٹ سکیم کے حق میں آنے کے بعد وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ،حج2015ء کا بریک اپ پر مبنی سروے فارم اور اخراجات کی اصل رسیدیں فراہم کرنے پر حج2016ء کے لیے بکنگ کا آفر لیٹر جاری کرنے کی تجویزپرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ تاخیر کا شکارہونے کا خدشہ ،حج آرگنائزر کا موقف سامنے آیا ہے حج2015ء کا بریک اپ آن لائن دیا ،ہارڈ کاپی فراہم کی اس کے بعد وزارت کے شعبہ آئی ٹی نے حاجیوں کو بار بار فون کر کے حج آرگنائزر کے خلاف ورغلانے کی کوشش کی تمام مراحل سے گزرنے کے باوجود اب سروے فارم کی صورت میں حج2015ء کی تفصیلات مانگی جا رہی ہیں جو سرا سر زیادتی ہے حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو۔

مطالبہ

مزید : صفحہ آخر


loading...