مسجد الحرام میں افطار کروانے کے خواہش مندوں کو درخواست دینا ہوگی،سعودی حکومت

مسجد الحرام میں افطار کروانے کے خواہش مندوں کو درخواست دینا ہوگی،سعودی حکومت

جدہ ( بیورورپورٹ) رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں افطار کروانے کے خواہش مندوں کو حرمین انتظامیہ سے ویب سائٹ پر درخواست جمع کروانا ہوگی۔ حرمین انتظامیہ کے سربراہ حرم مکی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرمین انتظامیہ کے دی گیسٹ میں درخواست دینے کو متعارف کروادیا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت صفائی اور قالین بچھانے والی کمیٹی کے سربراہ انجینئر محمد الوقدانی نے بتایا کہ افطار کروانے والوں کو اجازت نامہ کی ذمہ داری کمیٹی کو دی گئی ہے۔ اس سال دستر خوان بچھانے والے دی گیسٹ ذریعے درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افطار کروانے والوں کی سہولت کے لئے آن لائن انتظام کروایا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...