سعودی عرب،نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری،شاہ سلمان کا اظہار اطمینان

سعودی عرب،نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری،شاہ سلمان کا اظہار اطمینان

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر الیمامہ میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ خادم حرمین شریفین نے نئے وزراء سے حلف لیا اور نئے وزراء کا خیر مقدم کیا۔ شاہ سلمان نے کابینہ کی تشکیل نو اور وزارتوں و ذیلی اداروں کی تنظیم نو پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ تبدیلی وژن 2030ء سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے نئے وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے توفیق کی دعا کی۔ کابینہ نے مختلف ملکی و بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا اور کئی فیصلے کئے۔ شام کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بشار انتظامیہ کی طرف سے ادلب میں انسانیت دشمن کارروائی کی شدید مذمت کی۔ کابینہ نے زخمیوں اور متاثرین کی مدد کے لئے انسانی امدادی ٹیموں کو روکنے کی بھی مذمت کی۔ کابینہ نے حلف میں بھی شہریوں کے خلاف مظالم پر گہرے رنج و غم کا اطہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی مسئلے کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کابینہ نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائیوں سے تخریب کاروں کے مذموم منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔ کابینہ نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں یاد رہیں گی۔ قبل ازیں نئے وزراء نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حلف وفاداری اٹھایا۔ شاہی فرمان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی، صنعت اور معدنی وائل خالد الفالح اور وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے اپنے نئے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ خادم حرمین شریفین نے نئے وزراء کو بہترین کارکردگی کے لئے ہدایات دیں، بعدازاں خادم حرمین شریفین جدہ پہنچ گئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...