غیر مہذب رویہ،شیخ علاؤ الدین کی ایوان میں ایک دن کیلئے داخلے پر پابندی

غیر مہذب رویہ،شیخ علاؤ الدین کی ایوان میں ایک دن کیلئے داخلے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے سپیکر چیئر سے غیر مہذب اور ایک جارحانہ رویہ ا ختیار کر نے پر مسلم لیگ (ن) ایم پی اے شیخ علاؤ الدین پر ایک دن کے لئے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شیخ علاؤ الدین نے زیرو آور پر ایک تحریک پیش کی جس کا صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے تفصیل سے جواب دیا اس کے بعد محرک شیخ علاؤ الدین نے اپنی تحریک پر بولنا چاہا تو ڈپٹی سپیکر دار شیر علی گورچانی نے انہیں کہا کہ اس پر بات ہو چکی ہے اور وقت بھی کم ہے جس پر شیخ علاؤالدین نے ڈپٹی سپیکر سے ایک جارحانہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ ہمارے ووٹوں سے منتخب ہو کر اس چےئر پر بیٹھے ہیں اس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کر تا ہوں لیکن آپ یہ ٹھیک نہیں کر رہے ہیں تاہم شیخ علاؤالدین نے تلخ گفتگو جاری رکھی اور ایوان سے باہر جاتے جاتے یہ کہا کہ آپ نے اس اسمبلی کا بیڑا غرق کر دیا ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے شیخ علاؤ الدین کی تمام گفتگو ایوان کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیتے ہوئے شیخ علاؤالدین کے ایک دن کیلئے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -