سندھ حکومت نے آفتاب احمد قتل کی تحقیقات متحدہ کی درخواست سے مشروط کردی

سندھ حکومت نے آفتاب احمد قتل کی تحقیقات متحدہ کی درخواست سے مشروط کردی

 کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کے قتل کے حوالے سے ہونے والی عدالتی تحقیقات کا معاملہ متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست سے مشروط کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق آفتاب احمد کے قتل کی عدالتی تحقیقات اسی وقت ہوں گی جب ایم کیوایم درخواست کرے گی۔ ابھی تک ایم کیوایم نے اپنے کارکن آفتاب احمد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کی کوئی تحریری درخواست نہیں کی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد یہ سندھ کے وزیراعلی کو ارسال کی جائے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...