علی حیدر کی بازیابی ،سیاسی و سماجی رہنماؤں کی یوسف گیلانی کومبارکباد

علی حیدر کی بازیابی ،سیاسی و سماجی رہنماؤں کی یوسف گیلانی کومبارکباد

لاہور(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر )) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رابط کمیٹی برائے سینٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف، رانا فاروق سعید، چوہدری منظوراحمد، ندیم افضل چن، ندیم اصغر کائرہ نے سیدعلی حیدر گیلانی کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی سابق وزیرِاعظم کو مبارکباد دی ہے یہ دن گیلانی خاندان اور پا کستان پیپلز پارٹی کے لیے بڑا دن ہے۔ انھوں نے سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے افغان حکومت کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آے گی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اُن کے والد، بہن بھائی اور خاندان کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیلانی خاندان نے علی حیدر گیلانی کی جدائی میں دن بڑی تکلیف میں گزارے ہیں مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے بازیابی پرانکی پوری فیملی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازیابی کیلئے تعاون کرنے والوں کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں۔سابق گورنر پنجاب مرحوم سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2016بہت اچھا سال ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز تاثیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر نشر ہمارے لئے ایک اچھی خبرہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...