پانا ما لیکس انکشافات،سپریم کورٹ بار کا آل پاکستان وکلاء کنونشن بلانے کا فیصلہ

پانا ما لیکس انکشافات،سپریم کورٹ بار کا آل پاکستان وکلاء کنونشن بلانے کا ...

اسلام آباد (این این آئی)پانا مالیکس انکشافات کے بعد سپریم کورٹ بار میں آل پاکستان وکلاء کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ بار نے پانا ما لیکس معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آل پاکستان وکلا کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وکلاء کی جانب سے کنونشن روان ماہ منعقد کیا جائے گا جس میں پانا ما لیکس معاملے پر وکلاء برادی کی جانب سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وکلاء کی جانب سے ممکنہ طور پر حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کر نے پر غور کیا جائیگا۔

پانا ما لیکس انکشافات

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...