آفتاب کی ہلاکت ، انکوائری نہ کرنے پر بحث بلاجواز ہے،وزیراعلیٰ سندھ

آفتاب کی ہلاکت ، انکوائری نہ کرنے پر بحث بلاجواز ہے،وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت میں حکومت سندھ کی طرف سے انکوائری نہ کرنے پر بحث بلاجواز ہے۔وزیراعلی ہاؤس کراچی سے منگل کوجاری بیان میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ڈی جی رینجرز پہلے دن ہی انکوائری آرڈر کرچکے ہیں، جسکے لئے انہوں نے مجھے عتماد میں لیا ہے، جبکہ اس معاملے سے غافل نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی رینجرز انکوائری کررہے ہیں اور وہ حکومت سندھ کا حصہ ہیں۔ آفتاب کے اہل خانہ اور انکی پارٹی نے آرمی چیف سے انکوائری کی اپیل کی جو انہوں نے منظور کرتے ہوئے انکوائری آرڈر کی، جب مرحوم آفتاب کی فیملی کا آرمی چیف کی انکوائری پر اعتماد ہے تو دوسری کوئی انکوائری آرڈر کرنا مناسب نہیں ہے۔