محکمہ شاہرات، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ٹھیکے کل طلب، پول ہونیکا خدشہ
ملتان (جنرل رپورٹر) محکمہ ڈسٹرکٹ اینڈ پراونشنل روڈز کی جانب سے مختلف سڑکوں کی تعمیرومرمت کے 12مئی کو اوپن ہونیوالے 1کروڑ 47لاکھ روپے مالیت کے ٹینڈرز پول ہونے کا خدشہ ہے، ضلع ملتان کے روڈز کی تعمیرو مرمت کیلئے 50سکیموں کیلئے ٹھیکیداروں سے ٹینڈرز طلب کرلیے گئے، 5سکیمیں (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
من پسند ٹھیکیداروں میں بندر بانٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ ڈسٹرکٹ اینڈ پراونشنل روڈز نے ضلع ملتان کے روڈز کی تعمیرو مرمت کے 1کروڑ اور 47لاکھ روپے کے ٹھیکوں کیلئے امیدوار ٹھیکیداروں سے 12مئی تک ٹینڈرز طلب کیے ہیں جو 12مئی کو اوپن ہونگے۔ پراونشنل روڈز کی 50سکیموں میں سے 5چھوٹی سکیمیں سجاد بھٹہ اور رانا بشیر کی نے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کے آفیسران کی ہدایت پر یونین کونسل کائیاں پور کا ٹف ٹائل نالی، سولنگ، کھالے 35لاکھ مالیتی سکیم، رکن ہٹی، شجاعباد 40لاکھ مالیتی سکیم، میٹل روڈ پختہ سڑک 19لاکھ اور 12ہزار روپے مالیتی سکیم، میٹل روڈ حاجی باغ سے بستی تلاب موضع سلطان پور کی سکیموں کے ٹینڈر فارموں کی تقسیم روک دی گئی ہے۔
ٹھیکے