بجلی کے جھولتے تاروں نے ٹریکٹر ٹرالی کی ہُڈ میں کرنٹ دوڑا دیا،ڈرائیور زندگی سے محروم

بجلی کے جھولتے تاروں نے ٹریکٹر ٹرالی کی ہُڈ میں کرنٹ دوڑا دیا،ڈرائیور زندگی ...

ملتان(وقائع نگار)میپکو کی مجرمانہ غفلت کے باعث ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔حادثہ میپکو حسن آباد سب ڈویژن کے علاقہ ڈیہر چوک کئے قریب پیش آیا۔جہاں ایچ ٹی کے جھولتے ہوئے تار ٹریکٹر ٹرالی کی ہڈ میں پھنس گئے۔جس سے پوری ٹرالی میں11ہزار کلو واٹ کرنٹ دوڑ (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

گیا۔ٹریکٹر ڈرائیور محمد مشتاق نے موقعہ پر ہی دم توڑ دیا۔فیڈر انچارج لائن سپرنٹنڈنٹ غلام پاور کی بدترین غفلت اور نااہلی کے باعث متی تل فیڈر پر یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔اس فیڈر پر رواں سال کے دوران تیسرا حادثہ پیش آیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...