عبدالغفار ڈوگر کیخلاف درست اسناد نہ ہونیکا کیس خارج کرنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنیکا حکم

عبدالغفار ڈوگر کیخلاف درست اسناد نہ ہونیکا کیس خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ...

ملتا ن،بدھلہ سنت(خبر نگا رخصو صی،نامہ نگار) ہا ئیکورٹ ملتان بنچ نے ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کے خلاف درست اسناد نہ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ہونے کاکیس خا رج کرنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر نے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں ملتان کے محمد نواز خان نے درخواست دائر کی تھی وہ حلقہ این اے 148 کا رجسٹرڈ ووٹر ہے اور اس حلقہ سے عبدالغفار ڈوگر کو منتخب ممبر قو می اسمبلی قرار دیا گیا جبکہ انھوں نے قبل ازیں یونین ناظم کے انتخابات میں اپنی تعلیمی قابلیت ایم اے عربی /اسلامیات ظاہر کی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مدرسہ کی میٹر ک ، ایف اے، بی اے اور ایم اے کی اسناد لف کیں جبکہ مہتمم مدرسہ نے 8 مئی 2001ء کو ان اسناد کے جعلی ہو نے کا مراسلہ جاری کیا جس پر الیکشن کمیشن نے انھیں سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں نااہل قرار دیا اس لئے آرٹیکل 62،63 اور113 پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انھیں نااہل قرار د ینے کا حکم دیا جائے اور بطور ممبر قو می اسمبلی نوٹیفیکیشن منسوخ کیا جائے اس ضمن میں ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے کونسل رانا آصف سعید نے درخواست دائر کی تھی کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت کسی بھی ممبر اسمبلی کے خلاف صرف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جاسکتاہے اور ہائیکورٹ میں براہ راست درخواست ناقابل سماعت ہے اس لئے یہ رٹ خارج کی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...