سیلاب سے بچاؤ کیلئے ریسکیو کے تمام ادارے اپنے رضا کاروں پر مشتمل کلسٹرز ترتیب دیں ‘رانا مشہود

سیلاب سے بچاؤ کیلئے ریسکیو کے تمام ادارے اپنے رضا کاروں پر مشتمل کلسٹرز ...

ملتان( سٹاف رپورٹر)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں سیلاب کے خطرے سے دوچار سکولوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور طلبا وطالبات واساتذہ کو مناسب ابتدائی طبی امداد کی تربیت کے لئے پی ڈی ایم اے،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 ،فائر بریگیڈ اور بوائز و(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

گرلز سکاؤٹس کی ٹیموں کے کلسٹر بنائے جائیں گے جو محکمہ تعلیم کی معاونت سے سیلاب کی آمد سے پہلے ہی تمام حفاظتی تدابیرپر مبنی طے کردہ ایس وپیز پر عملدرآمد کریں گے۔یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے یہاں مذکورہ امدادی اداروں کے نمائندوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیوکے تمام ادارے انفرادی طور پر خدمات سرانجام دینے کی بجائے اپنے اپنے رضاکاروں پر مشتمل کلسٹرز ترتیتب اور کلسٹر میں ہر ریسکیو ادارے کا ایک ایک نمائندہ موجود ہو ۔انہوں نے کہا کہ یہ کلسٹر سیلاب کے متوقع مقامات جن کے بارے میں اے پی ڈی ایم سے پیشگی معلومات حاصل کی جائیں گی‘پر بھیجے جائیں گے ۔ انہوں نے ریسکیو اداروں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ و محکمہ تعلیم کی معاونت سے آپس میں بہتر تال میل سے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...