بارہ میل میں مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی جاری ‘شہری بیمار ‘محکمہ صحت خاموش

بارہ میل میں مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی جاری ‘شہری بیمار ‘محکمہ صحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارہ میل (نامہ نگار) بارہ میل و گردونواح میں گوالے اور دودھ کلیکشن سنٹر پر دودھ میں کیمیکل پوڈر، خشک دودھ اور نہری پانی کی ملاوٹ کی جاتی ہے دودھ کو گاڑھا کرنے کے لیے اراروڈ کا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
استعمال کیا جاتا ہے اس مضر صحت دودھ کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں بارہ میل سے یہ مضر صحت دودھ گردو نواح میں فروخت ہونے کے علاوہ قریبی بڑے شہروں خانیوال، ملتان ، عبدالحکیم میں بڑے پیمانے پر سپلائی کیا جاتا ہے بڑے شہروں میں سپلائی کے لیے کیمیکل والے پلاسٹک ڈرم استعمال کیے جاتے ہیں محکمہ صحت کے متعلقہ اہلکا ر نذرانہ ملنے کی وجہ سے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگ کھلے عام اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں ، اہل علاقہ نے ڈی سی او خانیوا ل ، ای ڈی او ہیلتھ خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔